ون ڈیزل کورونا سے ہار گیا

ون ڈیزل کورونا سے ہار گیا

فائل فوٹو


فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کے ہیرو ون ڈیزل کی فلم’ بلڈ شوٹ‘کورونا سے متاثر ہونے کے سبب دنیا میں اچھا بزنس نہیں کرسکی۔

امریکا سمیت متعدد ممالک میں سینما بند ہیں اور جہاں سینما کھلے ہیں وہاں بھی فلم دیکھنے کا رجحان کافی حد تک کم ہوچکا ہے۔

بلڈ شوٹ سائنس فکش ایکشن فلم ہے جس پر 8 ارب روپے کی لاگت آئی۔ فلم کو کورونا کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اب فلم بنانے والوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ون ڈیزل کی فلم بلڈشوٹ 13 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔

بلڈ شوٹ کی کہانی ایسے امریکی میرین کے گرد گھومتی ہے جس کا مرنے کے بعد ایک خونخوار قاتل کے طور پر دوسرا جنم ہوتا ہے اور وہ قتل وغارت گری کا بازار گرم کر دیتا ہے۔

وین ڈیزل فلم کی ریلیز سے قبل کہا تھا کہ وہ کرونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہیں اور انکی سائنس فکشن ایکشن فلم کورونا وائرس کے باوجود مقررہ تاریخ پر ریلیز کی جائے گی اور اچھا بزنس کرے گی۔


متعلقہ خبریں