امریکہ نے چین کا حیاتیاتی حملے کا الزام مسترد کردیا

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ نے چین کی جانب سے حیاتیاتی حملے کا الزام مسترد کردیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کورونا وائرس کو ’چینی وائرس‘ کا نام دے دیا۔

اپنے ٹوئٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ چینی وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہم پہلے سے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں 7 ہزار سے تجاوز کر گئیں

امریکی صدر نے متاثر ہونے والی صنعتوں اور ائیرلائنز کو سپورٹ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

دوسری جانب سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے چینی سفارت کار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام ٹھہرانے کی مہم پرتشویش ہے، من گھڑت افواہیں پھیلانے کا وقت نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان پر شدید تخفظات ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی حکومت کو ایسی گمراہ کن افواہوں کی تردید کرنی چاہیے، امریکہ وائرس سے لاحق انسانی جانوں کو خطرات ختم کرنے کیلیے کوشاں ہے۔


متعلقہ خبریں