پی ایس ایل 5: فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ آج ہو گا

پی ایس ایل سیزن 6: میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایس) سیزن فائیو کے سیمی فائنل مقابلے آج ہو رہے ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو کے سیمی فائنل میں آج دو مقابلے ہوں گے۔ پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی لاہور قلندرز، کراچی کنگز کا مقابلہ کرے گی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے جبکہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا ٹاکرا دوپہر دو بجے ہو گا۔ دونوں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سیمی فائنل راؤنڈ کی فاتح ٹیمیں 18 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مد مقابل آئیں گی۔

پی ایس ایل کے آغاز سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ 2 مرتبہ کی چمپئن ٹیم اسلام آباد اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ اچھا کھیل پیش کریں گی اور ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ تک رسائی ضرور حاصل کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: سب سے زیادہ وکٹیں کس نے لیں اور رنز کس نے بنائے؟

تاہم بارشوں اور سفر کے باعث دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ سے ہی باہر ہوں گئیں۔


متعلقہ خبریں