کورونا وائرس: ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر نایاب ہو گئے

اسلام آباد: میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، ماسک اور سنیٹائزرز برآمد

فوٹو: فائل


کراچی: کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوتے ہی کراچی سمیت ملک بھر میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر نایاب ہو گئے۔ ڈیفنس میں کورونا وائرس کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ مہلک وائرس سے خود کو محفوظ رکھنا ہے تو ماسک پہنیں اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں لیکن طبی ماہرین اور حکومت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی تو طلب بڑھتے ہی منافع خور بھی سرگرم ہو گئے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت اور طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کا مشورہ کیا دیا دونوں اشیا ہی نایاب ہو گئیں۔ قیمتیں کئی گُنا بڑھ جانے کے باوجود بھی کراچی میں شہریوں کو ماسک اور سینیٹائزر نہیں مل رہے۔

ایک طرف دکاندار حضرات ہول سیل میں قیمتیں بڑھ جانے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں تو دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ ہینڈ سینیٹائزر اور سرجیکل ماسک ایسے نایاب ہوئے کہ منہ مانگی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔

میڈیکل اور جنرل اسٹورز مالکان کا مؤقف ہے کہ طلب اور رسد کا توازن بگڑنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ماسک اور ہینڈ سییٹائزر مہنگے داموں خرید کر سستا فروخت نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں 7 ہزار سے تجاوز کر گئیں

دوسری جانب کورونا وائرس کے خوف کا فائدہ اٹھا کر مہنگے داموں ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک فروخت  کرنے والے 4 افراد کو ڈیفنس اور کھارادر سے گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈیفنس سے ہی کورونا وائرس کے شرطیہ علاج اور دوائی موجود ہونے کا دعویٰ کرنے والے ڈینٹنسٹ کو پولیس نے شہریوں کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔


متعلقہ خبریں