علامہ ضمیر اختر نقوی کی وارننگ

علامہ ضمیر اختر نقوی کی وارننگ

فائل فوٹو


علامہ ضمیر اختر نقوی نے اپنا مذاق اڑانے والوں کو وارننگ دی ہے کہ جس ان پر ناشائستہ جملے کسے اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

علامہ ضمیر اختر نقوی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں قانون بن چکا کہ کسی شخیصیت کیخلاف اگر کارٹون یا میم بنایا جائے گا، گالی دی جائے گی، سوشل میڈیا پرشرارتی کمنٹ کیا جائے گا یا گالی دی جائے گی تو متاثرہ شخص کی شکایت پر15 سال کی جیل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کے دل میں حسرت ہے وہ جلدی کارٹون اور میم بنا لے لیکن جیسے ہی آپ رپورٹ فیس بک کے آفس میں کی جائے گی آپ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ آپ کے گھر والے قرض دار ہوجائیں گے اور بھیک مانگتے پھریں گے جس طرح دنیا کے ممالک کورونا وائرس سے بچنے کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں۔

علامہ ضمیر اختر نقوی نے ویڈیو میں کہا کہ جن بدمعاش لڑکوں کو شرارتیں کرنی ہوں وہ اپنی حسرت نکال لیں اور اپھر اپنا انجام دیکھیں، یہ تو ہوگا۔


متعلقہ خبریں