کورونا وائرس: ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز منسوخ

کورونا وائرس: ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز منسوخ

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے خوف کے باعث جہاں بڑے اجتماعات کو عارضی طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں ہالی وڈ کی بڑی پروڈکشن کمپنیوں نے بھی اپنی فلموں کی ریلیز مؤخر کردی۔

جیمز بانڈ کے بعد مزید ہالی وڈ فلموں کی ریلیز کورونا کے باعث مؤخر ہوگئی۔

گاڑیوں کی خوفناک ریس اور ایکشن کا طوفان مچانے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 بھی کورونا کے آگے بے بس ہوگئی۔

مئی میں ریلیز ہونے والی فلم کی ریلیز کو اگلے سال تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈیزل کورونا سے ہار گیا

فلم کے ہیرو وِن ڈیزل نے مداحوں سے معافی مانگ لی۔

دوسری جانب خوف اور دہشت سے بھرپور فلم پر کورونا کی دہشت بھاری پڑ گئی۔

ہالی وڈ کی کوائیٹ پلیس 2 کی ریلیز آگے بڑھادی گئی، فلم 18 مارچ کو ریلیز ہونے جارہی تھی۔

اس سے قبل مہلک وائرس کے باعث مشہور زمانہ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم نو ٹائم ٹو ڈائے کی ریلیز مؤخر کردی گئی تھی۔

فلم کو رواں سال اپریل کے بجائے نومبر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’شانگ چی‘ کے ڈائرکٹر کورونا وائرس کا شکار

کورونا وائرس کے باعث ابتدائی 2 ماہ میں ہی چین کی فلم انڈسٹری کو 2 ارب امریکی ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ہولی وڈ کی فلموں کی نمائش و شوٹنگ بھی منسوخ کی گئی جب کہ کئی موسیقاروں نے بھی اپنے میوزیکل شوز کو منسوخ کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں