وفاقی کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا ہے۔

کابینہ اجلاس بیک وقت مختلف مقامات پر منعقد ہو گا اور اس میں تین سے چار وزراء ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

وزیراعظم خود وزیراعظم آفس سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

یہ بھی جانیں: کورونا وائرس: تاج محل اور مجسمہ آزادی بند

اہم اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایجنڈے کے تحت کابینہ اجلاس میں بجٹ اسٹریٹیجی پیپر پر بات ہو گی۔ وزارت توانائی کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی غور ہو گا۔ کابینہ کو کوروانا کیسز کے اعداد و شمار اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اسکریننگ، اراکین کو کلیئر قرار دے دیا گیا

ذرائع کے مطابق کابینہ کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اور ذخیرہ اندوزی پر بریفنگ دی جائے گی۔ مارکیٹوں سے ماسک اور سینیٹائزر کی مصنوعی قلت پر بھی بات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ملک کی سیاسی صورت حال کا بھی جائزہ لے گی۔


متعلقہ خبریں