اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جُلا رجحان موجود ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 684 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں 209 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 33 ہزار 893 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کر رہا تھا اور انڈیکس 279 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 404 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 32,201,390 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,856,745,329 بنتی ہے۔

گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 2 ہزار 335 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا جبکہ کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کی وجہ سے 45 منٹ کے لیے کاروبار روکنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: امریکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے شرح سود صفر کرنے کا فیصلہ

انڈیکس میں مسلسل کمی کے باعث سرمایہ کار انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں