مہوش حیات نے یاسر حسین کیلئے دعا کیوں کی ؟

 مہوش حیات کی 38ویں سالگرہ آج

اسلام آباد: صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار مہوشن حیات نے یاسر حسین کے لیے دُعا کی۔

معروف اداکارہ مہوش حیات اور اداکار یاسر حسین سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آمنے سامنے آ گئے۔ مہوش نے کہا کہ اداکار اور اداکارہ کا ایک جتنا معاوضہ ہونا چاہیے جس پر اداکار یاسر حسین نے دُعا کی کہ کاش انہیں بھی مہوش حیات جتنی فیس مل سکے۔

یاسر حسین کی اس دعا پر مہوش حیات نے آمین کہا۔

مہوش حیات پاکستان کی ٹاپ تھری اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور ان کا معاوضہ بہت سارے اداکاروں سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں عہد وفا کیلئے 30 کروڑ ہٹس

اداکار یاسر حسین جو اداکارہ صبا قمر کے ساتھ فلم لاہور سے آگے میں ہیرو آچکے ہیں اور کراچی سے لاہور میں سائیڈ ہیرو کے طور پر کام کر چکے ہیں ان کا معاوضہ کافی کم ہے جبکہ مہوش حیات پنجاب نہیں جاوں گی اور جوانی پھر نہیں آنی سمیت سپر ہٹ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں