سندھ: کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے نئی کٹس خریدنے کا فیصلہ


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سکھر قرنطینہ مرکز کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر صحت، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری صحت، ایم بی دھاریجو اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر لیبر کالونی میں موجود زائرین کو مکمل سہولیات دینے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کالونی میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور لیبر کالونی سکھر کا ایک بلاک اسپتال میں منتقل کرنے کی ہدایت دیدی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے عالمی رہنماؤں اور کھلاڑیوں کی عادات بدل دیں

مراد علی شاہ نے وہاں ایم ایس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، فارمیسی، وینٹیلیٹر، آکسیجن اور دیگر ضروری اشیاء کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت دی۔

نئے بلاک میں قائم کیے جانے والے اسپتال کو وہاں موجود زائرین کے علاج کی سہولیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے نئے اسپتال کیلئے آلات خریدنے کی بھی ہدایت دیدی اور کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی نئی کٹس خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر میں مریض ظاہر ہوئے ہیں، ان کے ٹیسٹ بھی ہوتے رہیں گے، یہ سیمپلز کراچی بھیجتے رہیں۔

انہوں نے انتظامیہ کو تمام زائرین کی مکمل میڈیکل ہسٹری رکھنے کی بھی ہدایت دی۔


متعلقہ خبریں