کورونا وائرس: کئی ممالک نے غیر ملکی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی

کورونا وائرس: کئی ممالک نے غیر ملکی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر کئی ممالک نے غیر ملکی آمدورفت پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ارجنٹینا نے اپنی سرحدوں کو 15 مارچ سے غیر ملکیوں کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تو کینیڈا نے بھی اپنی سرحدوں کو غیر ملکی شہریوں کے لیے بند کر دیا۔

کوسٹا ریکا نے 16 مارچ سے 12 اپریل تک غیر ملکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور قبرص نے بھی جزیرے پر آمدورفت کو محدود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صرف خصوصی پاس کے حامل افراد کو داخلے کی اجازت دے رکھی ہے۔

کولمبیا نے 17 مارچ سے 30 مئی تک اپنے ملک کی سرحدوں کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے۔ جمہوریہ چیک اور ڈنمارک نے بھی 14 مارچ سے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔

سعودی عرب نے 15 مارچ سے 2 ہفتے کے لیے تمام غیر ملکی پروزوں کی آمدورفت کو معطل کر رکھا ہے جبکہ روس نے بھی 18 مارچ سے یکم مئی تک غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے صرف مخصوص صورتحال کے باعث غیر ملکیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

اسرائیل نے 12 مارچ سے 14 روز کے لیے اپنی سرحدیں مکمل طور پر بند کر دی ہیں اور کسی کو بھی بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہے۔ اردن نے بھی 17 مارچ سے ہر قسم کی مسافر پروازوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔ جرمنی نے بھی 16 مارچ سے فرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک، سوئٹزر لینڈ کے لیے اپنی سرحدوں کو بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں مائیکروسافٹ نے’کورونا وائرس ٹریکر‘متعارف کرا دیا

شمالی کوریا اپنے ملک کی سرحدیں بند کرنے والے ابتدائی ملکوں سے ہے جس نے 21 جنوری کو ہی غیر ملکی افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ کینیا نے بھی 17 مارچ سے ملک میں غیر ملکی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ملائیشیا نے بھی اپنے ہر طرح کی غیر ملکی آمدورفت کو 18 مارچ سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں