کورونا کا خطرہ، پی ایس ایل 5 ملتوی


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ ملتوی کئے گئے میچز دوبارہ ری شیڈول کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: سب سے زیادہ وکٹیں کس نے لیں اور رنز کس نے بنائے؟

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل فائیو منسوخ کرنے کا فیصلہ فرنچائز کی مشاورت کے بعد ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔

خیال رہے کہ آج پی ایس ایل کے دو سیمی فائنلز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے تھے۔

یہ مقابلے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز جبکہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپسی سیٹیں بک کرالیں

ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مارچ کو لاہور ہی میں کھیلا جانا تھا۔

کورونا وائرس کے باعث اب تک کھیلوں کے متعدد عالمی مقابلے ملتوی یا منسوخ کیے جاچکے ہیں۔

چار روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھاْ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو تجویز دی گئی ہے کہ آئی پی ایل کے مقابلے 29 مارچ کی بجائے 15 اپریل سے شروع کرائے جائیں۔

اسپین کی فٹ بال لیگ ’ لا لیگا‘ کے اگلے دو راؤنڈز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر معطل کر دیئے گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں