کورونا وائرس: سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 172 ہوگئی

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 172 ہوگئی ہے، جس کے بعد کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

ترجمان حکومت سندھ کے مطابق سکھر آئیسولیشن سنٹر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے زائرین کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔ آج  کراچی میں کورونا وئرس کے 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 235 ہوگئی ہے۔  ان میں سے 183 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ چار ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

ترجمان حکومت سندھ بیرسٹرمرتضی وہاب نے تصدیق کی ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 172 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 152 زیر علاج ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 15 اور بلوچستان میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے چار مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے تین زیر علاج ہیں۔ گلگت بلتستان میں تین اور پنجاب میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7,174 ہوگئی ہے جب کہ 182,742 افراد میں جان لیواوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں جہاں مجموعی تعداد 3,226 ہے۔ امریکہ میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے جب کہ کینیڈا میں ایک روز میں کورونا وائرس سے تین افراد موت کی وادی میں چلے گئے اور مجموعی تعداد4 ہوگئی۔

اسپین میں 342 اور فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 148ہو گئی ہے۔ برطانیہ میں پچپن افراد جان لیوا وائرس کا شکار ہو گئے ایران میں کورونا سے853 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یورپ بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوا ہے جہاں چوالیس میں سے تینتالیس ممالک متاثر ہیں اور تئیس میں اموات بھی ہوئی ہیں۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں