لاہور: میو اسپتال میں زیر علاج شخص دم توڑ گیا

لاہور: میئو اسپتال میں زیر علاج شخص دم توڑ گیا

فوٹو: فائل


لاہور: لاہور کے میو اسپتال میں عمران نامی شخص جاں بحق ہو گیا جسے 14 روز قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والے عمران کو گزشتہ شب تشویشناک حالت میں لاہور کے میو اسپتال لایا گیا تھا جسے نزلہ زکام اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

جاں بحق ہونے والا عمران گزشتہ کئی روز سے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) حافظ آباد میں زیر علاج تھا جو کچھ روز قبل ہی ایران سے واپس لوٹا تھا۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: کئی ممالک نے غیر ملکی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی کیسز کی تعداد 180 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایک اعلامیے کے مطابق 183 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ چار ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے 155 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 152 زیر علاج ہیں۔ اسی طرح خیبرپختون خوا میں 15 اور بلوچستان میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے چار مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے تین زیر علاج ہیں۔

گلگت بلتستان میں تین اور پنجاب میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7,174 ہوگئی ہے جب کہ 182,742 افراد میں جان لیواوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں