چیئرمین نیب کو اب استعفیٰ دے دینا چاہیے، مسلم لیگ ن

چیئرمین نیب کو اب استعفیٰ دے دینا چاہیے، مسلم لیگ ن

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو اب استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور احسن اقبال نے خواجہ برادران کی ضمانت منظور ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے خواجہ برادران پر جھوٹے مقدمات بنائے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے مطابق نیب کا کیس بدنیتی یا بددیانتی پر مبنی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہر فعل بددیانتی پر مبنی ہے، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب آج خواجہ برادران کے خلاف ایک بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، اب تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ نیب چیئرمین کے خلاف متحد ہوں اور انہیں ہٹایا جائے اس کے لیے ہم ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کی ضمانت منظور کر لی

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواجہ برادران کو سپریم کورٹ نے 16 ماہ بعد ضمانت دے دی ہے جو چیئرمین نیب اور نیب کے منہ پر تمانچہ ہے۔


متعلقہ خبریں