ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی علامات تھیں، رمیز راجہ


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز حسن راجہ نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے بلے باز ایلکس ہیلز کی وجہ سے یہ سارا معاملہ خراب ہوا کیوں کہ خبر یہ تھی کہ ان میں کورونا وائرس کی علامات ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت تیاری کرکے یہاں آئے تھے بڑی افسوسناک بات ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو ملتوی کیا گیا ہے تاہم اچھی بات ہے کہ محتاط طریقے سے فیصلہ کیا گیا۔

مزید جانیں: سندھ حکومت کا پی ایس ایل کے میچز خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ

رمیز راجہ نے کہا کہ ہمارے بھی دو گھنٹے بعد ٹیسٹ ہونے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شائقین نہ ہونے کہ وجہ سے بھی پی ایس ایل کا رنگ پھیکا پڑگیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مارچ کو لاہور ہی میں کھیلا جانا تھا جبکہ آج دو سیمی فائنلز کا انعقاد ہونا تھا۔

وائرس کے باعث اب تک کھیلوں کے متعدد عالمی مقابلے ملتوی یا منسوخ کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپسی سیٹیں بک کرالیں

چار روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھاْ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو تجویز دی گئی ہے کہ آئی پی ایل کے مقابلے 29 مارچ کی بجائے 15 اپریل سے شروع کرائے جائیں۔

اسپین کی فٹ بال لیگ ’ لا لیگا‘ کے اگلے دو راؤنڈز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر معطل کر دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں