چین ٹرمپ کی جانب سے کورونا کو ’چینی وائرس‘ کہنے پر برہم


بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا کو چینی وائرس کہنے پر چین کی وزارت داخلہ کا مذمتی بیان سامنے آ گیا۔

چینی وزارت داخلہ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے کورونا وائرس کو چینی وائرس کہنے پر چین میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

چینی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے اس طرح کے الفاظ کو استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا دورہ بھارت: ’پاکستان سے بہت اچھے تعلقات ہیں‘

خیال رہے کہ امریکہ نے چین کی جانب سے حیاتیاتی حملے کا الزام مسترد کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کورونا وائرس کو ’چینی وائرس‘ کا نام دیا تھا۔

اپنے ٹوئٹ میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ چینی وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہم پہلے سے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے متاثر ہونے والی صنعتوں اور ائیرلائنز کو سپورٹ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

دوسری جانب سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے چینی سفارت کار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خبر تھی کہ ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی علامات ہیں، رمیز راجہ

مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام ٹھہرانے کی مہم پرتشویش ہے، من گھڑت افواہیں پھیلانے کا وقت نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان پر شدید تخفظات ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی حکومت کو ایسی گمراہ کن افواہوں کی تردید کرنی چاہیے، امریکہ وائرس سے لاحق انسانی جانوں کو خطرات ختم کرنے کیلیے کوشاں ہے۔


متعلقہ خبریں