پاک فوج کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار

چینی سفارتخانے کے ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق پاک فوج کی میڈیکل سہولیات وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے فوجی اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کر دی گئی جبکہ مرکزی لیبارٹری راولپنڈی میں قائم کر دی گئی ہے۔ ہر ملٹری اسپتال میں ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وبا پھوٹنے کے بعد مسلح افواج صوبائی اور وفاقی اداروں سے تعاون کر رہی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 197 تک پہنچ چکی ہے۔ ایک اعلامیے کے مطابق 183 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ چار ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے 155 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 147 زیر علاج ہیں۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں 15 اور بلوچستان میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں 7 ہزار سے تجاوز کر گئیں

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے چار مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے تین زیر علاج ہیں۔ گلگت بلتستان میں تین اور پنجاب میں 8 کیسز رپورٹ ہوا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7,174 ہوگئی ہے جب کہ 182,742 افراد میں جان لیواوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں