اسلام آباد سے جرائم پیشہ گروہ گرفتار


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہ گرفتار کر لیا۔

پانچ افراد پر مشتمل یہ گروہ شہر میں ہونے والی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔

ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 08 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزمان میں  نظام الدین، سعید احمد، توقیر احمد، صابر علی اور شاہد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتظامیہ نے اسلام آباد میں کورونا الرٹ جاری کر دیا

ملزمان شالیمار، رمنا اور گولڑہ کے علاقوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون، پرس اور نقدی چھینتے تھے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گروہ نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس اسلام آباد سے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی-8 میں ہونے والی ڈکیتی اور دو افراد کی ہلاکت کی تفصیلات طلب کرلی تھیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو انسداد دہشت گردی فورس کا ڈرائیور تھا۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے کہ پولیس کا محافظ ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھا اور ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ تاحال فعال نہ ہوسکا

انہوں ںے طلب کردہ تفصیلات میں معلوم کیا ہے کہ کانسٹیبل کون تھا؟ کس طرح پولیس میں بھرتی ہوا؟ اور کیا بھرتی سے قبل اس کی اسپیشل برانچ نے کلیئرنس دی تھی؟


متعلقہ خبریں