مہنگے داموں سینیٹائزرز، ماسک فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار


کراچی:  کراچی کے ڈیفنس کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مارکر مہنگے داموں سینیٹائزرز اور ماسک فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

پولیس نے کارروئی کے دوران میڈکل اسٹور سے سینیٹائزرز کے ساتھ غیر ملکی تمباکو بھی برآمد کرلیا۔

کٰال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے ایک گھر سے 45 ہزار فیس ماسک برآمد کرلیے تھے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر نایاب ہو گئے

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کے مطابق  انتظامیہ کی جانب سے چھاپے کے دوران پیراگون سٹی میں ایک گھر سے ماسک کا بڑا اسٹاک برآمد کیا تھا۔

اے سی کینٹ کے مطابق تمام ماسک بلیک کر کے مہنگے داموں فروخت کیے جانے تھے۔ خفیہ اطلاع پر ذخیرہ اندوزی کےخلاف بڑی کارروائی کی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پر ماسک اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں