کورونا وائرس: بغیر اسکریننگ کے ملزمان کو جیل بھیجنے پر پابندی

فائل فوٹو


کراچی: کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے بغیر اسکریننگ کے ملزمان کو جیل بھیجنے پر پابندی عائد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملزمان کو بغیر اسکریننگ کے عدالت سے جیل نہ بھیجا جائے۔ جوڈیشل ریکارڈ پر ملزمان کو بغیر اسکریننگ کے جیل میں نہ رکھا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سختی سے عمل کیا جائے اورعملدرآمد کی رپورٹ ایم آئی ٹی کے پاس جمع کرائی جائے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سندھ میں قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کا اعلان

اعلامیہ میں عدالتی عملے کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی ملازم کے اہلخانہ کے افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوں تو وہ عدالت نہ آئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام عملہ سینیٹائز، فیس ماسک اور ہینڈ گلوؤز باقائدہ سے استعمال کرے۔ اس حوالے سے بجیٹ برانچ ملازمین کیلئے سینیٹائزز، فیس ماسک، ہینڈ گلوؤز کا انتظامات کرے۔


متعلقہ خبریں