خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز جلد ہوں، عاطف رانا


لاہور: لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ ہم تو یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز جلد ہوں اور پھر فاتح کا تعین ہو۔

عاطف رانا کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ کانفرنس کال پر تمام اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز ملتوی کردیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹاپ کرنے والی ٹیم کو فاتح قرار دینا کسی کی خواہش ہو سکتی ہے مگر سچائی نہیں۔

عاطف رانا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہر ٹیم کی اپنی فین فولوئنگ ہے اور وہ ٹیموں کو مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد ایک بہت بڑا چیلنج تھا، احسان مانی

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہونے لگے تو پھر ٹاس پر بھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے، جب انسانی زندگی کو خطرہ ہو تو کھیل کی سرگرمیاں جاری نہیں رکھی جاسکتیں۔

عاطف رانا نے کہا کہ ساری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں،

پی ایس ایل کامیاب بنانے میں ہی سی بی سکیورٹی اداروں اور عوام کو بہت بڑا ہاتھ ہے۔

پی ایس ایل سے پیغام گیا کہ پاکستان پرامن اور خوشحال ملک ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پی ایس ایل سے بڑی لیگ پاکستان میں نہیں ہوسکتی۔


متعلقہ خبریں