کورونا کا خطرہ، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ ملتوی

مشکل گھڑی میں سانگھڑ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کورونا وائرس کے پھیلائو کا خدشے کے پیش نظر چار اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے برسی کا اجتماع نہیں ہوگا۔

انہوں نے کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں برسی کی تیاری کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیاں روک دی جائیں۔

مزید پڑھیں: بلاول، ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورت حال پر آگاہی کے حوالے سے میں نے اجلاس میں شرکت کی ہے،سندھ حکومت کی آگاہی کے بعد ہر فرد کی حفاظت کے تناظر میں مجھے کچھ اہم اعلانات کرنا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی تمام غیرضروری سیاسی سرگرمیوں کو معطل و مؤخر کررہی ہے، جیالوں سے درخواست ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے لوگوں کی مدد کریں۔


متعلقہ خبریں