کورونا: سندھ میں وبا سے نمٹنے کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے

جونیئراساتذہ کی بھرتیاں: 99فیصد سے زائد امیدوار ٹیسٹ ہی پاس نہ کر سکے


کراچی: حکومت سندھ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کردیا ہے۔

کورونا کا خطرہ، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ ملتوی

ہم نیوز کے مطابق قائم کردہ خصوصی فنڈ سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج معالجہ کیا جائے گا اور درکار آلات کی خریداری ہوگی۔

حکومت سندھ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر خصوصی فنڈ ایک ارب روپے سے قائم کیا گیا ہے لیکن صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ خصوصی (ایمرجنسی) فنڈ کو استعمال کرنے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی میں تین سماجی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

یورپ میں کورونا وائرس: اٹلی میں 2158، اسپین میں 342 ہلاکتیں

حکومت سندھ کے مطابق سماجی شخصیات میں فیصل ایدھی، ڈاکٹر عبدالباری اور مشتاق چھاپرا شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق خصوصی فنڈ کو استعمال کرنے والی کمیٹی کی سربراہی چیف سیکریٹری سندھ کے پاس ہوگی جب کہ صوبائی سیکریٹری خزانہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 235 ہوگئی ہے۔ اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے تحت اس وقت 183 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ چار مریضوں کو اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کیا جا چکا ہے۔

خیبرپختونخوا: کورونا کی آڑ میں ذخیرہ اندوزی کا خدشہ، انتظامیہ متحرک

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے 172 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 147 زیرعلاج ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں اس وقت 15 اور بلوچستان میں 14 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں