وزرائے اعلیٰ اپنے زائرین کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کریں، جام کمال

جام کمال پر اپوزیشن کے بعد باپ کا بھی اظہار عدم اعتماد

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ تفتان میں موجود اپنے زائرین کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کریں۔

کورونا: سندھ میں وبا سے نمٹنے کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے وزرائے اعلیٰ سے کہا ہے کہ تفتان میں موجود زائرین کو ان کے اپنے صوبوں تک پہنچانے کی سہولت دی جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سے کہا ہے کہ زائرین کو تفتان سے ان کے صوبوں میں منتقل کرکے اپنے قرنطینہ تک رسائی دی جائے۔

پاک فوج کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایات دی ہیں کہ تفتان سے سکھر تک زائرین کو کہیں بھی راستے میں اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے زائرین کی آمد کے حوالے سے کیے جانے والے حکومتی انتظامات پر ڈپٹی کمشنر سکھرسے ویڈیو لنک پر تفصیلی بریفنگ لی۔

پاکستان علما کونسل نے کورونا کے پیش نظر فتویٰ جاری کر دیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بریفنگ لینے کے بعد ہدایت دی کہ اگر سکھر آئی سو لیشن سینٹر میں جگہ کم پڑ جائے تو کوٹری آئی سو لیشن سینٹر میں انہیں منتقل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں