کورونا: دفتر خارجہ کی بریفنگ کا طریقہ کار تبدیل

فائل فوٹو


اسلام آباد: کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دفتر خارجہ میں دی جانے والی بریفنگ کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد: کورونا کے پیش نظر درگاہیں، مزارات 3 ہفتے کے لیے بند

ہم نیوز کے مطابق اب صحافیوں کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ لکھ کر سوالات کریں۔ بریفنگ کی تفصیلات آن لائن اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔

پاکستانی دفتر خارجہ ہفتہ وار بریفنگ جمعرات کے دن کرتا ہے لیکن اب عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے بریفنگ کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں واقع تمام درگاہیں اور مزارات آئندہ تین ہفتوں کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

کورونا: سندھ میں سرکاری دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہر کے تمام جمزاور ٹریننگ کیمپس وغیرہ بھی آئندہ تین ہفتے تک بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے تحت بچوں کے لیے مختص پلے انگ ایریاز بھی بند کردیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں