جعلی خبروں کو پھیلانا بند کریں، ہیلز کی کورونا سےمتعلق خبر کی تردید


لندن: برطانوی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز ایلکس ہیلز نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، یہ خطرناک عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی طرح میں نے بھی کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں خاندان سے میلوں دور رہنے کے بجائے ان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

ایلکس ہیلز نے بتایا کہ وہ ہفتے کی صبح برطانیہ پہنچے اور ان کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح مجھے بخار اور خشک کھانسی کی شکایت ہوئی جس پر حکومت کی ہدایت پر آئسولیشن میں چلا گیا ہوں ۔


متعلقہ خبریں