پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج موخر کر دیا


لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی درخواست پر ینگ ڈاکٹرز اپنا طے شدہ احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے ڈاکٹر سلمان حسیب کی قیادت میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب کی درخواست پر ینگ ڈاکٹرز نےاحتجاج موخر کرنے کی حامی بھرلی۔

گورنر پنجاب سے ملاقات میں سینئر ڈاکٹر شعیب نیازی ڈاکٹر محمود احمد اور ڈاکٹر عاقب جاوید بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کوملازمت سے فارغ کر دیا گیا

ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ گور نر پنجاب کی درخواست پر ہم اپنا احتجاج موخر کر رہے ہیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ  ڈاکٹرز کو بھی کورونا سے بچاؤ کیلئے اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔ حکومت کورونا کی وباء کے روک تھام کیلئے تمام وسائل استعمال کر یں گی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا سے خود بھی بچنا ہے عوام کو بھی بچانا ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی ادارے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں