عدنان الزورفی عراق کے نئے وزیراعظم نامزد


بغداد: عراقی صدر بارہم صالح نے ملک میں مہینوں طویل سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے عدنان الزورفی کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔

نامزدگی کے بعد نجف اشرف کے سابق گورنر 54 سالہ الزورفی کو 30 دن میں کابینہ تشکیل دیکر عراقی پارلیمنٹ سے منظوری لینا لازمی ہوگا۔

عراق کے نامزد وزیراعظم عدنان الزورفی پارلیمنٹ میں سابق وزیراعظم حیدر العبادی کے النصر پارلیمانی اتحاد کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عراق: امریکی سفارتخانے کے قریب راکٹ حملہ

الزورفی نگراں وزیراعظم عادل عبدلالمہدی کی جگہ لیں گے، جنھوں نے دسمبر میں حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہروں کے بعد اقتدار چھوڑ دیا تھا۔

عادل عبدلالمہدی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ بدعنوان ہیں اور انہیں بنیادی سہولیات مہیا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عادل عبدالمہدی ہر معاملے پر ہمسایہ ملک ایران کی طرف دیکھتے تھے۔


متعلقہ خبریں