حکومت کم آمدن والے شہریوں کے بجلی اور گیس کے بل معاف کرے، سراج الحق


لاہور:جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 25 ہزار سے کم ماہانہ آمدن والے شہریوں کے بجلی اور گیس کے بل معاف کر دے۔ 

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں ، خاص طور پر مزدور طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے، حکومت کا فرض ہے کہ غربت کی چکی میں پسنے والے لوگوں کو ریلیف دے۔

ملک میں لاوارث نظام چل رہا ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا کہ عالمی معاشی قوتوں سے غریب ممالک کا قرضہ معاف کرنے کی وزیراعظم کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور چند بڑے ممالک کی طرف سے سود کا خاتمہ انقلابی قدم ہے، وزیراعظم پاکستان کو بھی سودی معیشت کے خاتمہ کا اعلان کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس روکنے کے لیے حکومتی تدابیر کی حمایت کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری جماعت شہریوں کو کورونا وبا سے بچانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ، ہمارے کارکنان اسپتال ، فری ڈسپنسریاں ، ایمبولینسز قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوز ، ناجائز منافع خور اشیائے ضرورت مارکیٹ سے غائب کردیتے ہیں، عوام کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانے وا لوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں