سندھ: تعلیمی اداروں کے تدریسی و غیرتدریسی عملے کی چھٹیاں


کرا چی: محکمہ تعلیم سندھ نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے تدریسی وغیر تدریسی عملے کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔ سندھ کے تعلیمی ادارے پہلے ہی کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حفظ ماتقدم کے طور پر بند کیے جا چکے ہیں۔

کورونا: سندھ میں سرکاری دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

سعید غنی کے مطابق حکومت سندھ کے جاری کردہ احکامات پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

کورونا: سندھ میں وبا سے نمٹنے کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ احکامات صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے احتیاطی اقدامات کے طور پر دیے گئے ہیں۔

حکومت سندھ نے جمعرات سے تمام سرکاری دفاتر کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے اندرون سندھ چلنے والی ٹرانسپورٹ سروسزاور شاپنگ مالز و ریسٹورنٹس کو بھی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کورونا کا خطرہ، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ ملتوی

پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے بعد سندھ نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں