ن لیگ نے چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی



اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) نے چیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کے بارے میں سپریم کورٹ نے جو ریمارکس دیئے ہیں اس پر چیئرمین نیب کو خود ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لینا چاہیئے۔

چیئرمین نیب کو اب استعفیٰ دے دینا چاہیے، مسلم لیگ ن

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پاس سپریم جوڈیشل کونسل میں ان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا جلد آغاز کرے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف نے ایک پلاٹ عمران خان کو بھی دیا تھا مشاورت کر رہے ہیں کہ نیب میں درخواست دیں کہ وزیر اعظم عمران خان کو بھی گرفتار کریں بے شک نوازشریف کو بھی ساتھ پکڑ لیں۔

شرح سود میں 0.75 فیصد کمی پر ان کا کہنا تھا اس سے بہتر تھا شرح سود کم ہی نہ کرتے کر رہے تھے تو 9 فیصد تک لاتے حکومت کو موجودہ حالات کی سمجھ ہی نہیں ۔


متعلقہ خبریں