ای سی سی کا اجلاس کل ہوگا: چینی کا متوقع بحران زیر غور ہوگا

sugar mills

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل ہوگا۔

ای سی سی نے درآمدی گاڑیاں ڈالر کے پرانے ریٹس پر کلیر کروانے کی اجازت دیدی

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں کورونا کے ملکی معیشت پہ مرتب ہونے والے اثرت سمیت دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی پرغور و خوص ہوگا۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق ای سی سی کے منعقدہ اجلاس میں چینی کے متوقع بحران سمیت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چار سالہ جامع ٹیکس اصلاحات پر غور کیا جائے گا۔

رجب کے بعد شعبان اور رمضان المبارک کے مہینے وہ ہوتے ہیں جن میں عام گھروں کے اندر چینی کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے۔ افسوسناک امر ہے کہ ہر سال انہی مبارک مہینوں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا جاتا ہے اور ذخیرہ اندوزوں سمیت ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہو جاتی ہے۔

آٹا بحران میں آنے والے نام وزیر اعظم عوام کے سامنے لائیں، چیئرمین پی اے سی

گزشتہ ماہ بھی آٹے اور گندم سمیت چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق پیدا کیے جانے والے مصنوعی بحران کے ٹلنے کے باوجود دونوں اشیا کی پرانی قیمتیں تاحال بحال نہیں ہوسکی ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ چار سالہ جامع ٹیکس اصلاحات پر چیئرمین ایف بی آر ای سی سی کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس کے پی ایس او اور دیگر در آمد کنندگان سے ایک ارب 69 کروڑ سے زائد کی وصولی پر بھی غور کیا جائے گا۔

ای سی سی اجلاس، گندم کی قیمت 14 سو روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ مؤخر

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کے متعلق ٹاسک فورس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں