پی ایس ایل کا میلہ ختم نہیں ہوا یہ دوبارہ سجے گا، محمد حفیظ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: لاہور قلندرز کے آل راونڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کا میلہ ختم نہیں ہوا یہ دوبارہ سجے گا.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحت کا تحفظ سب سے پہلے آتا ہے لہذا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا فیصلہ بالکل درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کورونا وائرس سے  لڑنا ہے تو احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔

خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز جلد ہوں، عاطف رانا

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم دوبارہ اکھٹا ہوگی اور ہم بہترین کھیل پیش کریں گے، ہم ٹورنامنٹ کا اختتام ہائی نوڈ پر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامت پائی گئی ہیں جو پاکستان سے واپس جا چکا ہے۔ جس کے بعد ہم نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس جانے کا آپشن دیا۔ پی ایس ایل سے منسلک تمام لوگوں کے تحفظ کے لیے اقدامات بھی کیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 5 کے آج چار میچز کھیلنے کے لیے تیار تھے لیکن مشتبہ کھلاڑی کا پتہ چلنے کے بعد ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تاہم مشتبہ کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

پی سی بی حکام نے کہا کہ بند دروازوں میں کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ بھی وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا گیا۔ پی ایس ایل میچز ملتوی کرنے کا مقصد کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تحفظ ہے۔ پی ایس ایل مکمل کرانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور میچ بھی کم کیے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: پی ایس ایل 5 ملتوی

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے چاروں ٹیمیں تیار تھیں اور فرنچائز نے بھی کوئی تحفظات کا اظہار نہیں کیا تھا تاہم میچز ری شیڈول کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں