کورونا: لندن میں یوم پاکستان کی تقاریب محدود کردی گئیں

کورونا: برطانیہ نے ویزہ پالیسی میں نرمی کردی

لندن: یوم پاکستان کی تقاریب کورونا خدشات کے باعث محدود کردی گئی ہیں۔ اس ضمن میں پاکستانی ہائی کمیشن برطانیہ نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

گھبرانا نہیں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتیں گے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ نفیس ذکریا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لندن اوردیگر قونصلیٹ خانوں میں پرچم کشائی کی تقاریب ان ڈور منعقد ہوں گی۔ ان تقاریب میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلی افسران شرکت کریں گے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے ہائی کمشنر نے کیمونٹی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کیمونٹی اپنا اور اپنے بچوں کا کورنا وائرس سےتحفظ یقینی بنائے۔

کورونا: سندھ میں سرکاری دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

ہائی کمشنر نے واضح طور پر کہا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے کورنا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ عمر رسیدہ افراد گھر میں رہیں اور خصوصی طور پر بچوں کو اس وبا سے بچائیں۔

نفیس ذکریا نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ 25 مارچ کو رائل البرٹ میں منعقد ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کوروناوائرس کا خطرہ، فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ملتوی

ہم نیوز کے مطابق رائل البرٹ میں یوم پاکستان کی منعقد ہونے والی تقریب میں برطانیہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام شرکت کرتے تھے۔ تقریب میں دوست ممالک کے سفرا اور دیگر معززین بھی شریک ہوتے تھے۔


متعلقہ خبریں