طورخم بارڈر: کسٹم حکام نےمالٹوں سے بھرے ٹرالرز واپس کردیے


خیبر: کورونا وائرس کی وجہ سے بندش کے سبب کسٹم حکام نے طورخم میں دو دن سے کھڑے مالٹوں سے بھرے ٹرالرز پشاور واپس بھیجدیے۔

طورخم میں موجعد کسٹم حکام کے مطابق طورخم میں مالٹے کے 8 ٹرالرز میں سے 5 ٹرالز آج  پشاور واپس کردیے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مالٹے سے بھرے 3 ٹرالرز کل پشاور واپس کردیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد طورخم پر 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

کسٹم حکام کے مطابق مالٹے سے بھرے ٹرالرز کو ایکسپورٹ گیٹ پاسز بھی جاری کیے گیے تھے لیکن رش کے باعث اور ٹائم ختم ہونے کی وجہ سے نہ جاسکے۔

 


متعلقہ خبریں