برطانیہ میں موبائل فون نیٹ ورک تعطل کا شکار


لندن: برطانیہ میں موبائل فون نیٹ ورک تعطل کا شکار ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سروسز مہیا کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے فون کالز اور انٹرنیٹ استعمال کی شرح میں اضافہ نیٹ ورک میں مسئلے کی وجہ بن رہا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ سے آنے والی خاتون کا شوہر بھی کورونا وائرس کا شکار

کورونا وائرس کے باعث اکثر لوگ فون اور انٹرنیٹ پر عملی امور سر انجام دے رہے ہیں۔ فون کالز کی ان کمنگ اور آوٹ گوہنگ میں کسٹمرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی ٹیلی کام نے اسے قومی ہنگامی صورتحال قرار دے دیا ہے۔

ٹیلی کیمونیکیشن آپریٹرز کے مطابق  لندن، برمنگھم، مانچسٹر اور گلاسکوسب سے زیادہ متاثرہ شہر ہیں۔


متعلقہ خبریں