کورونا: مریضہ کا اسپتال جانے سے انکار، منتقلی میں تین گھنٹے لگ گئے

کورونا: مریضہ کا اسپتال جانے سے انکار، منتقلی میں تین گھنٹے لگ گئے

لاہور: کورونا وائرس سے مبینہ طور پر متاثرہ مریضہ نے اسپتال جانے سے انکار کردیا۔ مریضہ کے انکار کو اقرار میں تبدیل کرانے کے لیے اسپتال کے عملے اور پولیس سمیت اہل خانہ کو تین گھنٹے لگ گئے۔

کورونا: لندن میں یوم پاکستان کی تقاریب محدود کردی گئیں

ہم نیوز کے مطابق برطانیہ سے پاکستان آنے والی خاتون مریضہ میں مبینہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اہل علاقہ کے مطابق جب میئو اسپتال کا عملہ خاتون مریضہ کو لے جانے کے لیے پہنچا تو اس وقت ایک ہنگامہ آرائی کی سی کیفیت پیدا ہو گئی کیونکہ مریضہ نے اسپتال جانے سے صاف انکار کردیا۔

کورونا: سندھ میں سرکاری دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر اسپتال کا عملہ اور علاقہ پولیس بھی موجود تھی اور ہر طریقے سے مریضہ کو قائل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ اسپتال جانا خود ان کے اپنے مفاد میں ہے مگر وہ کسی طوربھی جانے پہ آمادہ نہیں تھیں۔

گھبرانا نہیں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتیں گے، وزیراعظم

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مشتبہ مریضہ کو تقریباً تین گھنٹے کی تگ و دو کے بعد بمشکل اسپتال منتقل کیا جا سکا ہے۔ مریضہ گیارہ دن قبل برطانیہ سے پاکستان پہنچی ہیں۔


متعلقہ خبریں