سعودیہ:مکہ اور مدینہ کے علاوہ مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی


ریاض: سعودی عرب میں حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مکہ اور مدینہ کے علاوہ دیگر مساجد میں نماز جعہ اور پانچ وقت کی نمازیں پڑھنے پہ پابندی لگادی ہے۔

کورونا: مریضہ کا اسپتال جانے سے انکار، منتقلی میں تین گھنٹے لگ گئے

ہم نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں حکومت نے یہ فیصلہ علمائے کرام سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے تمام شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی اپنے گھروں میں کریں۔

ہم نیوز نے سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ روز نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد اس ضمن میں تمام مساجد میں باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ اعلان میں کہا گیا کہ غیر معینہ مدت کے لیے نماز اپنے گھروں میں ادا کریں۔

سعودی عرب میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت مساجد میں صرف آذان دی جائے گی اور اقامت ہوا کرے گی۔

پاکستان علما کونسل نے کورونا کے پیش نظر فتویٰ جاری کر دیا

ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 133 ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں