سیالکوٹ: پولیس کی چھاپہ مار کارروائی، 70 لاکھ کے ماسک برآمد

آئیے ! ماسک پہنیں ، کورونا سے بچاؤ کریں

سیالکوٹ: پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے ماسک برآمد کرلیے ہیں۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مہنگے داموں ماسک، سینیٹائزرز فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جب احتیاطی تدابیر کے طور پر شہریوں میں ماسک کی طلب بڑھی تو ناجائز منافع خوروں نے اپنے گودام میں بڑے پیمانے پر ماسک ذخیرہ کرلیے تھے۔ ماسکوں کی ذخیرہ اندوزی کے سبب شہر میں نہ صرف قلت پیدا ہوئی بلکہ ان کی من مانی قیمتوں کی وصولی کا بھی نہ رکنے والا سلسلہ چل نکلا۔

ایس ڈی پی او سٹی رانا ندیم طارق کے مطابق ماسکوں کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع ملنے پر تھانہ نیکاپورہ پولیس نے سیکورٹی برانچ کے ہمراہ جب چھاپہ مارا تو وہاں سے ڈبوں میں بند تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار ماسک برآمد ہوئے جن کی مالیت 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔

رانا ندیم طارق کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گودام سے تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد: گھر سے 2 کروڑ مالیت کے ماسک بر آمد، 4 چینی گرفتار

ملزمان میں حسن رضا، عمر کریم اور حمزہ علی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس اس سلسلے میں مزید چھان بین کررہی ہے تاکہ دیگر ملزمان کی بھی گرفتاری یقینی بنائی جا سکے۔

ہم نیوز کو رانا ندیم طارق نے بتایا ہے کہ ملزمان ماسک ذخیرہ کرکے اس کی تلاش میں سرگرداں رہنے والے پریشان حال شہریوں کو ناجائز بھاری منافع پر فروخت کرتے تھے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایسے ہی ملزمان کی وجہ سے شہر میں نہ صرف ماسکوں کی قلت پیدا ہوئی ہے بلکہ ان کی من مانی قیمتوں کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کورونا وائرس:ماسکوں پر اندھی کمائی کا آغاز، ایک خدا ترس نے مفت تقسیم شروع کردی

کورونا وائرس کا عفریت جب سے ظاہر ہوا ہے اس وقت سے پورے ملک میں ماسکوں کی قمیتوں میں غیر معمولی اضافے اور سنیٹائزرز کی عدم دستیابی کی اطلاعات مل رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں