دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8010 ہو گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 8 ہزار 10 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 2 لاکھ 2 سو ہو گئی جبکہ 82 ہزار 813 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 345 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اٹلی میں ہلاکتوں کی کل تعداد 2 ہزار 503 ہو گئی اور مزید 3 ہزار 526 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ایران میں 135 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 988 ہو گئی اور ایک ہزار 178 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

امریکہ میں 29 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 115 تک پہنچ گئی اور مزید ایک ہزار 846 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسپین میں بھی کورونا وائرس کے اثرات میں تیزی آ گئی اور 24 گھنٹے کے دوران مزید 191 افراد کی موت ہو گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 533 ہو گئی۔

ترکی میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی اور 51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ترکی میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 98 ہو گئی۔

فرانس میں بھی کورونا وائرس سے مزید 27 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 175 ہو گئی۔ برطانیہ میں 16 افراد کی ہلاکت کی تعداد وہاں اموات کی تعداد 71 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد245 ہوگئی

دنیا بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 826 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی جبکہ 15 ہزار 932 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔


متعلقہ خبریں