چین میں کورونا وائرس کے کیسز انتہائی کم ہو گئے

فوٹو: فائل


بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں انتہائی کمی آ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صرف 13 افراد میں مہلک مرض کی تشخیص ہوئی۔

چینی میڈیا کے مطابق چین میں گزشتہ روز مزید 11 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے جبکہ مزید 13 افراد میں مہلک مرض کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ 69 ہزار 614 افراد صحت یاب ہو گئے۔

چینی علاقے ووہان سے شروع ہونے والا اور دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس اب ووہان میں بھی دم توڑ گیا اور گزشتہ روز صرف ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ووہان سے باہر ہوبائی صوبے میں گزشتہ 13 دن سے کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 7987 ہو گئی

چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 894 ہو گئی جبکہ 69 ہزار 614 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چین میں اس وقت 8 ہزار 43 کیسز موجود ہیں جن میں سے 2 ہزار 622 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

چین میں اب تک کل اموات کی تعداد 3 ہزار 237 ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں