کورونا وائرس، اسپین نے 2 سو ارب یورو ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


اسپین: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اسپین نے 2 سو ارب یورو کے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا۔

ورلڈومیٹر کے مطابق اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 191 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے جس کے بعد اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 530 سے تجاوز کر گئیں۔

اسپین میں مزید ایک ہزار 884 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق پائی گئی جس کے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 826 تک پہنچ گئی۔ اسپین میں کورونا وائرس کے متاثرہ ایک ہزار 28 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 563 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

اس وقت اسپین میں 10 ہزار 226 افراد میں کورونا وائرس سے متاثر ہیں جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 422 تک پہنچ گئی جبکہ ہلاکتیں 7 ہزار 987 تک پہنچ گئی۔ اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اٹلی متاثر ہو رہا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 345 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 7987 ہو گئی

دوسری جانب چین نے کورونا وائرس پر کسی حد تک قابو پالیا اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صرف 13 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 11 افراد ہلاک ہوئے۔


متعلقہ خبریں