کورونا وائرس کی روک تھام، سعودیہ جی 20 کانفرنس بلانے کیلئے متحرک

کورونا وائرس کی روک تھام، سعودیہ جی 20 کانفرنس بلانے کیلئے متحرک

ریاض: سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے جی 20 ممالک کی کانفرنس بلانے کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

جی ٹوئنٹی ممالک کی آن لائن کانفرنس اگلے ہفتے منعقد کی جائے گی۔

کانفرنس کا مقصد کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملکر کام کرنا ہے۔

کانفرنس میں نہ صرف لوگوں کے تحفظ بلکہ عالمی معیشت کو محفوظ بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

کانفرنس میں جی ٹوئنٹی ممالک کے وزراء خارجہ اور وزراء خزانہ بھی شریک ہوں گے۔

یہ  بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد245 ہوگئی

صحت کے امور کے ماہرین اور تجارتی امور کے ماہرین بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے۔

سعودی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب وبائی امراض سے بچاؤ اور عالمی معیشت کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 422 ہو گئی جبکہ 82 ہزار 462 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 345 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اٹلی میں ہلاکتوں کی کل تعداد 2 ہزار 503 ہو گئی اور مزید 3 ہزار 526 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ایران میں 135 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 988 ہو گئی اور ایک ہزار 178 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کا برطانیہ پر ہمسایہ ممالک میں کورونا پھیلانے کا الزام

امریکہ میں 29 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 115 تک پہنچ گئی اور مزید ایک ہزار 846 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسپین میں بھی کورونا وائرس کے اثرات میں تیزی آ گئی اور 24 گھنٹے کے دوران مزید 191 افراد کی موت ہو گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 533 ہو گئی۔

ترکی میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی اور 51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ترکی میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 98 ہو گئی۔

فرانس میں بھی کورونا وائرس سے مزید 27 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 175 ہو گئی۔ برطانیہ میں 16 افراد کی ہلاکت کی تعداد وہاں اموات کی تعداد 71 تک پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں