اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ نے وائرس کو شکست دے دی

اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ نے وائرس کو شکست دے دی

فائل فوٹو


آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

کورونا کے علاج کے بعد معروف اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں اب کوئنز لینڈ میں ایک کرائے کے گھر میں خود ساختہ قرنطینہ میں ہیں۔

چند روز قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار ٹام ہینکس اس وقت آسٹریلیا کے شہر کوئنزلینڈ میں امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی سوانح حیات پر مبنی فلم کی شوٹنگ کررہے تھے۔

وائرس کا شکار ہونے سے قبل ان کی اہلیہ ادکارہ و گلوکارہ ریٹا ولسن نے آسٹریلیا کے شہر برسبین اور سڈنی میں کچھ کنسرٹس میں پرفارم بھی کیا تھا۔ آسٹریلیا میں اس وقت کورونا وائرس کی539 کیسز کے تصدیق ہو چکی ہے جب کہ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے خوف کے باعث جہاں بڑے اجتماعات کو عارضی طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں ہالی وڈ کی بڑی پروڈکشن کمپنیوں نے بھی اپنی فلموں کی ریلیز مؤخر کردی۔

جیمز بانڈ کے بعد مزید ہالی وڈ فلموں کی ریلیز کورونا کے باعث مؤخر ہوگئی۔

گاڑیوں کی خوفناک ریس اور ایکشن کا طوفان مچانے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 بھی کورونا کے آگے بے بس ہوگئی۔ مئی میں ریلیز ہونے والی فلم کی ریلیز کو اگلے سال تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں