کورونا وائرس کا خدشہ، مختلف ممالک کا سفری پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے: 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل

کراچی: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مختلف ممالک نے سفری پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق کینیڈانے سیاحتی،وزٹ اور کارروباری ویزے پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

عمان، یواےای اور ملائیشیا کی جانب سے بھی سیاحتی، کارروباری اور وزٹ ویزے پر پابندی لگائی گئی ہے۔18 مارچ سے تاحکم ثانی کینیڈا میں صرف شہری مستقل قیام پزیر یا سفارتی عملہ داخل ہوسکے گا تاہم امریکی شہری، مستقل قیام پزیر یا سفارتی عملے کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

سترہ مارچ سےعمان میں تمام شہریت والے مسافروں ماسوائے عمانی  یا خلیجی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کاغذی ویزے پر داخلے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں صرف پاسپورٹ پر ثبت ویزا والے مسافر داخل ہو سکیں گے۔

ان کے مطابق پی آئی اے کی 18 مارچ کو ٹورنٹو جانے والی پرواز کسی وزٹ ویزا والے کو نہیں لے کر جائے گی جبکہ ملائیشیا صرف ملائشین شہریت  یا سفارتی اجازت نامہ رکھنےوالےسفرکرسکیں گے۔

پی آئی اے کے پروازیں معمول کے مطابق جاری تاہم پابندی  والے مسافر نہیں جا سکیں گے، وہ مسافر جو پابندی سے متاثر ہوں ،وہ  اپنے ٹکٹ تبدیل کروا لیں۔


متعلقہ خبریں