سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

کورونا: اسلام آباد اور راولپنڈی کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے، راجہ پرویز اشرف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سنایا۔

احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کے خلاف نندی پور ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان نے نندی پور ریفرنس سے بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ ملزمان پر منصوبے میں تاخیر سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

گزشتہ ماہ لاہور کی احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو جعلی بھرتیوں کے کیس میں چار سال بعد بری کر دیا۔ سابق وزیر اعظم کی جانب سے نیب کے قوانین میں ترمیم کے بعد بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں گلف، رشماء رینٹل پاور ریفرنس: نیب نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی مخالفت کر دی

قومی احتساب بیورو(نیب) نیب نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کےکرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزد کر رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں