آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: شوکت بسرا نے تفصیلات جمع کرادیں

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے اپنے کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جائیداد کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔

قومی احتساب بیورو(نیب) میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق شوکت بسرا کے پاس 18 ایکٹر کمرشل ارضی ہے اور اسکے پانچ حصہ دار ہیں۔ مذکورہ اراضی وراثتی ہے اور 1960 سے ان کے خاندان کے افراد کے نام ہے۔

دستاویز کے مطابق 14 ایکٹر کمرشل اراضی رحیم یار خان میں پانچ بھائیوں کے نام ہے جب کہ 22 ایکٹر زرعی زمین بہاولپور میں ہے جسکے 5 حصہ دار ہیں۔

شوکت بسرا نے نیب کو بتایا کہ وہ ہارون آباد میں 4 کنال کے گھر اور پیٹرول پمپ میں حصہ دار بھی ہیں۔ نیب کو فراہم کی گئی دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا بیوی کے ساتھ جوائنٹ اکاونٹ ہے جس میں 45 لاکھ موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے فراہم دستاویزات کے مطابق ڈی ایچ اے میں دو پلاٹ لیے، مکمل اقساط دیں لیکن فراڈ ہو گیا۔

انہوں نے نیب کو بتایا کہ ان کی اہلیہ کے پاس 25 تولہ زیور ہے اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ 7 سال سے لاہور میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔

شوکت بسرا نے بتایا کہ 2017 سے چائے پتی کے کاروبار سے منسلک ہوں جس میں 30 لاکھ کی انوسٹمنٹ کی۔ دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے پاس 98 ماڈل کی پراڈو ہے اور وہ 2013 سے 2018 تک ممبر پنجاب اسمبلی بھی رہے۔


متعلقہ خبریں