اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

پی ایکس ایکس: 100 انڈیکس 627 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 832 پر بند

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کی صورتحال دیکھی گئی ہے اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 2 ہزار دو سو پواءنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 616 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا سے ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 812 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 804 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار 105 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 30 ہزار 511 پوائنٹس تک گر گیا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام تیس ہزار چار سو سولہ پر ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں133,602,570 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں4,883,678,865بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل کمی کا شکار ہے اور انڈیکس 40 ہزار سے 31 ہزار کی سطح تک گر گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کی زد میں ہے جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں