ای سی سی اجلاس: اسلام آباد کے منصوبوں کیلیے ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹ

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کے مختلف منصوبوں کے لیے ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں وزارت داخلہ، ریونیو ڈویژن، میری ٹائم افیئرز ڈویژن اور اوور سیز پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ چار مختلف تجاویز و منصوبہ جات کی منظوری بھی دی گئی۔

ریونیو ڈویژن کے پاکستان ریونیو ریزز پروگرام (پی آر آر) کے لیے 4152 ملین روپے کی ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

ای سی سی کے اجلاس کے دوران میری ٹائم افیئرز کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے ایل این جی کی درآمد پر گھاٹی کے استعمال کی مد میں اٹھنے والے 1.699 ارب روپے کے اخراجات کی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق وصولی کی منظوری بھی دی گئی

دریں اثنا مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہوا۔

ذرائع ہم نیوز کا کہنا تھا کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزارت صنعت و پیداوار چینی کی برآمد سے متعلق وضاحتی سمری پیش کرے گی جب کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بیرون ملک ملازمتوں سے متعلق ٹاسک فورس اپنی رپورٹ پیش کیے جانے کی اطلاعات تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی کا اجلاس کل ہوگا: چینی کا متوقع بحران زیر غور ہوگا

پی ایس او ایل این جی کی درآمد پر آنے والے ایک ارب 69 کروڑ روپے کے واجبات کی سمری بھی اجلاس کے دوران پیش کیا جانا تھا۔

ای سی سی اجلاس میں ایف بی آر کی ضمنی گرانٹس کی سمریز بھی پیش کی جانی تھیں۔

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ کو ضمنی گرانٹس جاری کرنے کی سمری بھی پیش کی جانی تھی۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں کورونا کے ملکی معیشت پہ مرتب ہونے والے اثرت سمیت دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی پرغور و خوص ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس، گندم کی قیمت 14 سو روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ مؤخر

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق ای سی سی کے منعقدہ اجلاس میں چینی کے متوقع بحران سمیت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چار سالہ جامع ٹیکس اصلاحات پر غور کیا جائے گا۔

رجب کے بعد شعبان اور رمضان المبارک کے مہینے وہ ہوتے ہیں جن میں عام گھروں کے اندر چینی کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے۔

افسوسناک امر ہے کہ ہر سال انہی مبارک مہینوں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا جاتا ہے اور ذخیرہ اندوزوں سمیت ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہو جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں